21 فروری 2016 - 20:05
روسی وزیر دفاع ایران کے دورے پر ہیں

روس کے وزیر دفاع دوطرفہ تعاون میں توسیع اور علاقے کی صورتحال پر ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے تہران پہنچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو تہران میں اپنے قیام کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کرنے کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے -

روسی وزیر دفاع کا دورہ ایران ایک ایسے وقت انجام پایا ہے جب ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے پچھلے ہی ہفتے ماسکو کا دورہ کیا تھا - ایران کے وزیر دفاع نے اپنے دورہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تھی جس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169